تازہ ترین

منگل، 21 جولائی، 2020

نگر پالیکا کی صفائی یونٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی مہم کا آغاز کیا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز21جولائی2020)نگر پالیکا پریشد دیوبند کے چیئر مین ضیاء الدین انصاری کی ہدایت پر نگر پالیکا کی صفائی یونٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی مہم چلاتے ہوئے سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ نالے نالیوں کو بھی خاص طور پر صاف کیا۔نگر پالیکا کو شہر بھر میں پھیلی گندگی کی شکایات مسلسل موصول ہو رہی تھیں۔جس پر نگر پالیکا چیئر مین ضیاء الدین انصاری نے ایک ٹیم تشکیل دیکر صفائی کے نظام کو درست کرنے کے احکامات صفائی یونٹ کو جاری کئے تھے

پیر کے روز صفائی انچارج پوپن کمار کی قیادت میں نگر پالیکا کے صفائی محکمہ کی ٹیم نے شہر کے محلہ خانقاہ میں واقع اندرا پارک،بڑا دروازہ،عید گاہ روڑ اور ویلکم کالونی تک پہنچ کر نالے،نالیوں میں پڑی گندگی کو باہر نکلوایا اور سڑکوں کی صفائی کرائی۔صفائی انچارج پوپن کمار کے مطابق آگے بھی صفائی مہم جاری رہے گی،انہوں نے لوگوں سے اپنے گھروں کے آس پاس پلاٹ وغیرہ میں کوڑا نہ ڈالنے اور نگر پالیکا کے ذریعہ رکھوائے گئے کوڑے دان میں ہی کوڑا ڈالے جانے کی اپیل کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad