تازہ ترین

منگل، 21 جولائی، 2020

شیعہ عقیدتمندوں کے ذریعہ نکالے جانے والے جلوس سے متعلق گائڈ لائن جاری کئے جانے کا مطالبہ

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز21جولائی2020)سابق ریاستی وزیر سید عیسیٰ رضاء نقوی نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ایک مکتوب ارسال کر محرم کے موقع پر شیعہ عقیدت مندوں کے ذریعہ نکالے جانے والے جلوس سے متعلق گائڈ لائن جلد از جلدجاری کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر جمہوریہ کو ارسال کردہ مکتوب میں سید عیسیٰ رضاء نقوی نے محرم کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے۔ اسے محرم الحرام بھی کہتے ہیں۔ اسلام سے پہلے بھی اس مہینے کو انتہائی قابل احترام سمجھا جاتا تھا۔ اسلام نے یہ احترام جاری رکھا۔ اس مہینے میں جنگ و جدل ممنوع ہے۔ اسی حرمت کی وجہ سے اسے محرم کہتے ہیں۔ اس مہینے سے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے اوراب سے 14سو سال پہلے ظلم اور دہشت گردی کے خلاف پہلی تحریک شروع کی گئی تھی

 جس کی روشنی میں بابائے قوم مہاتما گاندھی نے بھی کہا تھا کہ ظلم و زیادتی اور استحصال کے دوران فتح کس طرح حاصل کی جا سکتی ہے یہ میں نے امام حسین کے واقعہ کربلہ سے سیکھا ہے،نقوی نے کہا کہ امام حسین کا غم صرف شیعہ طبقہ ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی مناتے ہیں اور عقیدت مند محرم کے مہینے کا بڑی بے صبری سے انتظار کرتے ہیں،اسلئے محرم کے دوران نکلنے والے جلوس و مجالس کے انعقاد کو لیکر عزاداروں کے جزبات و عقیدت کا خیال رکھتے ہوئے جلد از جلد گائڈ لائن جاری ہونی چاہے۔ سید عیسیٰ رضاء نقوی نے ارسال کردہ مکتوب میں صدر جمہوریہ کو یقین دلایا ہے کہ جو بھی گائڈ لائن جاری کی جائے گی اس پر حرف بہ حرف عمل کیا جائے گا اور سوشل ڈسٹینسنگ،فیس ماسک اور سینی ٹائزیشن وغیرہ پر بطور خاص توجہ دی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad