دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز21جولائی2020)مولانا متین الحق اسامہ قاسمی ؒ کی رحلت پر جامعۃ القدسیات للبنات دیوبند کے اساتذہ و منتظمین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مولانا مرحوم کے انتقال کو نا قابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ ادارہ کے مہتمم قاری عامر عثمانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مولانا متین الحق اسامہ قاسمی کا انتقال امت کے لئے ایک بڑا خسارا ہے مرحوم کی پورے ملک میں دینی مدارس کی خدمات اور جمعیتہ کے اسٹیج پر رہتے ہوئے ہر وقت اشاعت اسلام اور مسلمانوں کو شرعیت کے پیکرمیں ڈھالنے کی کوشش کا جزبہ ہر محاذ پر مولانا کو دوسروں سے الگ بناتا ہے۔مولانا مرحوم کے انتقال سے ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جس کو پر کرنا انتہائی مشکل ہے۔
قاری عامر عثمانی نے کہا کہ مولانا متین الحق اسامہ قاسمی ایک فرد نہیں بلکہ ایک انجمن تھے،مرحوم لاک ڈاؤن ہونے کے بعد سے مسلسل ملت کی خدمات میں مصروف رہتے تھے،ہم نے اب تک جمعیتہ علمائ ہند کی کوئی ایسی میٹنگ نہیں دیکھی جس میں مولانا صف اول میں موجود نہیں ہوتے تھے،حکومتی سطح پر بھی ان کا رعب اپنی الگ شان رکھتا تھا،فرق باطلہ کا تعاقب ہو یا مسلک حق کی ترجمانی ہر محاذ پر مولانا پوری دیانت کے ساتھ فکر مند اور فعال نظر آتے تھے،اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرما کر درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطائ فرمائے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں