دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 22جولائی 2020)شہر دیوبند کے محلہ قلع اور روی داس مارگ سے دو لوگوں کے کورونا متاثر پائے جانے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے ریپڈ اینٹی زن ٹیسٹ کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔وہیں محکمہ صحت اور انتظامیہ نے علاقہ کے لوگوں کو راحت دیتے ہوئے شہر کے تین محلوں اور علاقہ کے تین گاؤں کو کنٹین منٹ زون سے باہر کر دیا گیا ہے۔سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ جو لوگ آج کورونا مثبت پائے گئے ہیں ان میں سے ایک محلہ قلع کا رہنے والا 65سالہ شخص ہے جو شگر کا پرانا مریض ہے جبکہ دوسرا پوزیٹیو آنے والے نوجوان کی عمر 14سال ہے جو روی داس مارگ کا رہنے والا ہے،یہ نوجوان اپنے والدین کے ساتھ سہارنپور میں واقع ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے گیا تھا
مزکورہ نوجوان کی والدہ پہلے ہی کورونا مثبت آ چکی تھی جو پلکھنی میں واقع اسپتال میں زیر علاج ہے، سانس لینے میں ہو رہی دشواری کے پیش نظرجب ٹرو نیٹ مشین کے ذریعہ نوجوان کا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ بھی کورونامثبت آیا ہے،ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا دونوں مریضوں کو علاج کے لئے پلکھنی میں واقع کووڈ اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں دگچاڑی،سین پور اور لال والا کے علاوہ شہر دیوبند کے محلہ برہم پوری،والمیکی بستی اور مجنوں والا روڑ کو کنٹین منٹ زون سے باہر کر دیا گیا ہے۔جبکہ گاؤں بابو پور،جکھوالاگاؤں اور شہر کے محلہ پٹھانپورہ سمیت محلہ قلع،لہسواڑہ،پتھر کا کواں،نیچل گڑھ،ٹیچر کالونی،روی داس مارگ اور محلہ کائستھواڑہ کو ابھی کنٹین منٹ زون کے دائرہ میں ہی رکھا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں