تازہ ترین

بدھ، 6 مئی، 2020

منفی رپورٹ آنے کے28دن بعد بھی کوارنٹین سینٹروں میں رکھے گئے لوگوں کو نہیں بھیجا جا رہا ہے انکے گھر

دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 6مئی 2020)کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میںجس تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا تھا اب اسی تیزی کے ساتھ گزشتہ تین دنوں میں کوارنٹین سینٹروں میں داخل مریضوں کی منفی رپورٹ آنا شروع ہو گئی ہے،حالانکہ ابھی دیوبندمیںشکوک کی بنیاد پر کوارنٹین سینٹروں میں رکھے گئے کورونا مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی آنے کے28دن بعد بھی انہیں انکے گھروں کو واپس نہیں بھیجا جا رہا ہے۔شہر کے پانچ کوارنٹین سینٹروں میں ابھی بھی 217افراد کو کوارنٹین کیا گیا ہے۔

 جبکہ باہر سے آئے ہوئے کوارنٹین کئے گئے جماعتیوں کی کی رپورٹ کو منفی آئے ہوئے بھی 28دن گزر چکے ہیں لیکن انہیں ابھی تک گھر واپس بھیجنے کا فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔دیوبند کے کوارنٹین سینٹروں میں داخل مختلف ریاستوں سے آئے لوگوں میں جماعتیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق ہی کوارنٹین سینٹروں میں داخل لوگوں کو واپس انکے گھروں کو بھیجا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad