تازہ ترین

بدھ، 6 مئی، 2020

جنگلی کتوں کے حملے میں دو مختلف گاؤں کے آدھا درجن بچے زخمی

دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 6مئی 2020)دیوبند کوتوالی علاقہ میں گزشتہ ڈیڈھ ہفتے کے دوران جنگلی کتوں کے حملے میں دو مختلف گاؤں کے آدھا درجن بچے شکار ہو چکے ہیں،عالم یہ ہے کہ کتوں سے حفاظت کے لئے انتظامیہ نے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔جس کے سبب کسانوں کا ضروری کاموں کے لئے کھیتوں میں پہنچنا بھی محال ہو گیا ہے۔گاؤں مانکی اور تلہیڈی خورد کے درمیان کتوں کے جھنڈ لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں،کسان کتوں کے ڈر کی وجہ سے ہاتھوں میں لاٹھی ڈنڈے لیکر چل رہے ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چھ سے زیادہ بچے کتوں کا شکار بن چکے ہیں،14سالہ ساحر ولد بدر،بندو ولد مرسلین اور 9سالہ آشو کے علاوہ مانکی گاؤں گاؤں کے تین بچوں کو بھی جنگلی کتوں نے کاٹ کر زخمی کر دیا تھا،کسان مکیش اور فضلو کے مطابق مانکی تلہیڈی روڑ پر کتوں کے جھنڈ گھوم رہے ہیں جو شام ہوتے ہی گھروں میں بھی گس آتے ہیں انہوں نے انتظامیہ سے کتوں کو پکڈوائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad