تازہ ترین

بدھ، 6 مئی، 2020

بجلی محکمہ کے افسران کی گاؤں بی بی پور میں چھاپہ ماری:چوری پکڑی کوتوالی میں دی تحریر

دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 6مئی 2020)بجلی محکمہ کے افسران نے دیوبند کے قریبی گاؤں بی بی پور میں چھاپہ ماری کی،جہاں ایک مکان کے اندر چوری کی بجلی سے آٹا چکی چلتی ہوئی ملی،بجلی محکمہ کے جے ای راہل بنسل نے بتایا کہ منگل کے روز وہ ٹی جی ٹی محمد ذیشان،وجے شرما اور لائن مین کو ساتھ لیکر بجلی چوری کی شکایت پر چیکنگ کرنے کے لئے گاؤں بی بی پور میں گئے تھے۔

وہاں پرتھوی سنگھ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہوں نے پایا کہ باہر سے گزر رہی ایل ٹی لائن پر تین کور کی تار ڈال کر پرتھوی سنگھ چوری کی بجلی سے آٹا چکی چلا رہا ہے۔راہل بنسل کے مطابق آٹا چکی سے متعلق کوئی کاغذات بھی اس کے پاس نہیں ملے جس کے سبب انہوں نے کوتوالی میں تحریر دے دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad