تازہ ترین

بدھ، 6 مئی، 2020

دینی و تبلیغی مرکز دار ارقم میں تعزیتی میٹنگ کا انعقاد

دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 6مئی 2020)داعئی اسلام مولانامحمد کلیم صدیقی کی چھوٹی بہن رمیزہ رانی کے سانحہئ ارتحال پر محلہ دیوان میں واقعہ دینی و تبلیغی مرکز دار ارقم میں تعزیتی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا،جس میں قرآن خوانی کے بعد ادارہ کے بانی و سرپرست مولاناسید اسلم کاظمی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نہایت سادہ طبیعت و نیک خاتون تھیںاور دعوت و تبلیغ کے کام میں بھی پیش پیش رہتی تھیں۔

سیکڑوں خواتین نے انکے ذریعہ مذہب اسلام قبول کیا تھا،ہم ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ اس تعزیتی میٹنگ میںسید جنید کاظمی،مولوی سعید معین،سید سفیان کاظمی،علی عثمانی، فہیم عثمانی،مولوی شاہد معین،صفاعت علی،خالد علی اور معین صدیقی وغیرہ شریک رہے۔ مولانااسلم کاظمی کی دعائے مغفرت کے ساتھ تعزیتی میٹنگ اختتام پزیر ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad