مین پوری:حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 6مئی 2020)ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے کہا کہ نوبل کورونا وائرس کوویڈ 19 سے محفوظ رہنے کے لئے ضلع کے تمام لوگوں نے اس آفت نا گہانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔اس کے تحت کولڈ اسٹوریج مالکان نے بھی وزیر اعظم وچیف منسٹر ریلیف فنڈ میں کے علاوہ ضرورت مندوں کے لئے اب تک آٹھ لاکھ ٩٢ہزار روپیہ کی مدد کی ہے ۔ آج شنکر کولڈ اسٹوریج (بیور ) کی طرف سے 11 ہزار روپے کا چیک موسول ہوا ۔ اس سے قبل دھیریندر کولڈ اسٹوریج کی طرف سے 05 لاکھ، کمار شیتالیہ ، منیم جی کولڈ اسٹوریج 01 لاکھ، ودیادیش کولڈ اسٹوریج 51 ہزار،ارچت ایگروٹیک انڈیا، ایس پی، لالی کولڈ اسٹوریج 50-50 ہزارروپیہ موصول ہوئے ۔
ایس این کولڈ اسٹوریج، ڈاکٹر بھوونیش کولڈ اسٹوریج،اکیس ایکس ہزار روپیہ ،موصول ہوئے ،رامامورتی کولڈ اسٹوریج، این ایم بی کولڈ اسٹوریج، گوئل کولڈ اسٹوریج، ایس پی ایس کولڈ اسٹوریج، این اے کولڈ اسٹوریج کے ذریعہ 21-21 ہزار روپیہ کی رقم فراہم کی گئی ۔ نیز کولڈ اسٹور مالکان غریبوں اور مزدوروں کو کھانے پینے کا سامان بھی فراہم کررہے ہیں۔اس کے علاوہ بھی لوگ ضرورت مندوں کو طعامی اشیاء کے پیکٹ مہیا کرا رہے ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں