تازہ ترین

پیر، 4 مئی، 2020

مختلف مقامات پر کیا گیا سینی ٹائزر کا چھڑکاؤ

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 4مئی2020)کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کو روکنے کے لئے نگر پالیکا کی ٹیم نے شہر کی مختلف کالونیوں میں سینی ٹائزر کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے لوگوں سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی۔نگر پالیکا کے عملے نے شہر کے محلہ قلعہ،موری تیلیان،محلہ کائستھ واڑہ،رحمان کالونی،محلہ خانقاہ،مرکز والی مسجد، گھاس منڈی،بھائلہ روڑ متر سین چوک کے علاوہ مدنی میموریل اسکوء،نواز گرلز پبلک اسکول،جامعہ میڈیکل کالج،یونانی میڈیکل کالج،کرشنا پیلیس اور ریلوے روڑ پر واقعہ گوردوارے سمیت کئی کالونیوں کو سینی ٹائزکیا۔

اس دوران ملازمین نے شہرکے لوگوں کو کورونا کے تئیں بے دار بھی کیا۔ای او ونود کمار نے بتایا کہ تحصیل دیوبند کے تمام گاؤں میں بھی سینی ٹائزر کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے ساتھ ہی نگر پالیکا ملازمین دیوبند کے مختلف محلوں میں گھر گھر جاکر سینی ٹائزر کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں جو آگے بھی جاری رہے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad