مین پوری پوری:حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز13مئی2020)ضلع مجسٹریٹ مہیندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ نوبل کورونا وائرس کوویڈ 19 سے محفوظ رہنے کے لئے بحران کے اس گھڑی میں ضلع کے تمام لوگوں نے مالی تعاون کیا ۔ بہت سارے سماجی کارکنوں نے ضرورت مندوں کو اشیائے خوردونوش، کھانے پیکٹ تقسیم کیے۔ بہت سے لوگوں نے وزیر اعظم کے امدادی فنڈ، وزیر اعلی کے امدادی فنڈ کو فنڈز میں بذریعہ چیک رقم مہیا کرائی ۔ میڈیکل ایسوسی ایشن، کولڈ اسٹوریج ایسوسی ایشن، جواہر نووودیہ کے سابق طلبائ، بہت سے گاؤں کے پردھانوں نے ، کوٹہ ڈیلر وغیرہ نے بحرانی کیفیت کی اس گھڑی میں اپنا تعاون دیا ، ایسے تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ آج بھی ونے گپتا، رادھا جگدیش کولڈ اسٹوریج، مین پوری پوری ،آئس اینڈ کولڈ اسٹوریج کی جانب سے 11۔11 ہزار روپے چیف منسٹر ریلیف ڈیزاسٹر فنڈ کے لئے یہ چیک فراہم کیا ہے۔ اب تک وزیر اعظم، چیف منسٹر ریلیف ڈیزاسٹر فنڈ کو کولڈ اسٹوریج مالکان 09 لاکھ، 87 ہزار نیز غریبوں اور مزدوروں کے لئے کولڈ اسٹوریج مالکان کی طرف سے فراہم کیا گیاہے۔ اشیائے خورد و نوش کو بھی دستیاب کرایاجارہا ہے۔اس دوران سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے کمار پانڈے، چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ناگیندر شرما، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اے کے پانڈے وغیرہ موجود تھے۔آج ضلع کے دونو اعلیٰ افسران نے ضلع میں پیدل گشت بھی کیا ،لوگوں سے بالمشافہ ملاقات کر کے حالات سے واقفیت حاصل کی ،اور اپنے ماتحتوں کو ضروری ہدایات بھی دیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں