تازہ ترین

بدھ، 13 مئی، 2020

ٹیم الخدمت فاؤنڈیشن ضرورت مندوں کے لئے سر گرم عمل،قصبہ کے بھیم نگر میں کارکنان نے تیار شدہ کھانا تقسیم کیا

بھوگاؤں:حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز13مئی2020)نگر پنچایت بھوگاؤں میں ٹیم الخدمت فاؤنڈیشن 25 مارچ سے مسلسل غریب بے بس لوگوں کو کھانا مہیا کرانے میں سر گرم عمل ہے ۔ٹیم کے ارکان کا جوش ولولہ قابل دید ہے ۔ٹیم کے ارکان خود روزہ کی حالت میں محلہ در محلہ ضرورت مندوں کو افطار کا سامان مہیا کرا رہے ہیں ۔جس میں پھل فروٹ کے علاوہ بریانی بھی شامل ہے ،ہر روز نئے نئے پکوان تیار کر کے روزداروں کی خدمت کر رہے ہیں ۔ ٹیم الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست ماسٹر محمد عشرت علی نے بتایا کہ رمضان کے مہینے میں اللہ کے واسطے اس کی خوشنودی کے لئے جب کوئی کسی کی مدد کرتا ہے،تو اللہ تعلیٰ اس بدلہ میں ستر گنا زیادہ عطا فرماتا ہے۔

انہو نے کہا کہ نیکیوں کے حصول کے لئے ہماری مکمل ٹیم اس ماہ مبارک میں روزداروں کی خدمت کر رہی ہے ۔انہو نے کہا ہماری اور ہماری ٹیم کی ہر ممکن کوشش یہی ہے کہ کوئی ضرورت مند کوئی غریب بھونکا نہ سونے پائے۔اس موقع پر ہمارے ساتھی مہندر سنگھ بالا، راجیو پیارے گوتم، نریندر ویاس، وکاس بھارتی،اوپیندر کمار سنگھ، ٹیم الخدمت کے چیئرمین، اویس رشید، توصیف خان، حافظ دلنواز، اویس انصاری، عبید الرحمن، عادل خان، اشرف، ملک خان، دانش خان، منتظم انصاری، انس خان، راحیل، عمر خان وغیرہ کے ساتھ کھانا تقسیم کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad