تازہ ترین

پیر، 13 اپریل، 2020

تبلیغی مرکز پر تنقید کرنے پر بی جے پی نیتا کے خلاف بی جی پی سپوٹر نے ہی درج کرائی ایف آئی آر

یمونا نگر( یو این اے نیوز 13اپریل 2020) تبلیغی مرکز کو لیکر  سوشل میڈیا  پر قابل اعتراض تبصرے کرنا خود کو بھارتیہ جنتا پارٹی کا نیتا بتانے والے گرام اکال گڑھ کے رہائشی انکش کمبوج کو بھاری پڑگیا  ،  گاؤں کے بی جے پی حامیوں نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔  ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مرکز کے بارے میں فیس بک پر تبصرہ کیا تھا۔  انہوں نے لکھا کہ اگر انگلینڈ میں مرکز  ہوتا تو اب تک جی سی بی اسکا ملبہ اٹھا رہی ہوتی ۔اسی کے ساتھ ، اس  نے مخصوص برادری کے لوگوں پر بھی تبصرہ کیا۔ملزم نے وزیر دفاع کے ساتھ  کی تصویر فیس بک ڈی پی پر لگا رکھی ہے۔

لکھا ہے کہ وہ حکومت اور عوام کے درمیان کی دوری کو کم کرنے میں لگا ہوا ہے ۔  صدر یمنون نگر تھانہ انچارج سکھ بیر سنگھ نے بتایا کہ انکش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اسی تلاش جاری ہےگاؤں اکال گڑھ کے رہائشی معروف خان نے پولیس کو شکایت کی کہ اس وقت ملک کورونا وائرس سے لڑ رہا ہے۔  انتظامیہ اور حکومت اس کو روکنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔  حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے احکامات دیئے گئے ہیں کہ اگر کوئی افواہوں کو پھیلائے اور کسی کے مذہب پر قابل اعتراض تبصرہ کرے تو اسکے خلاف  کارروائی کی جائے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad