تازہ ترین

جمعرات، 9 اپریل، 2020

تبلیغی جماعت والوں کو نشانہ بنانا نہایت افسوسناک ،محمد سفیان خان

جس طرح آج کئی میڈیا والے جو کہ غلط خبریں چلا کر تبلیغی جماعت کے لوگوں کو بدنما کر رہے ہیں یہ نہایت ہی افسوسناک ہے۔ایک ایسے وقت میں جبکہ ہر کوئی کورونا جیسی اس مہلک بیماری سے پریشان حال ہے ایسے وقت میں بھی ایک خاص قوم کو نشانہ بنا نا نہایت غلط بات ہے۔وہ میڈیا جسے لوگوں کو آگاہ کرنا چاہیے وہ خود ہی لوگوں میں زہر گھولنے کا کام کر رہی ہے۔آج ایسی ایسی خبریں چلائی جا رہی ہیں جن سے نہ کسی کا فائدہ ہو بلکہ وہ خود ذہنی مریض ہو جائے۔آخر ایک خاص قوم سے اتنی نفرت کیوں؟کیوں آج مسلمانوں کا جینا حرام کیا جا رہا ہے۔جبکہ وہی مسلم ہر جگہ اپنی وفاداری کا ثبوت کر رہا ہے

کئی جگہوں سے ایسی ایسی خبریں آ رہی ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کی بیشک مسلمان ہمیشہ امن و سکون چاہتا ہے۔کہیں پر کسی ہندو بھائی کا انتقال ہو جاتا ہے ۔فر جب اسکو کوئی کندھا دینے والا نہیں ملتا ہے تو وہاں پر بھی مسلمان جاکر اپنی زندہ دلي کا ثبوت پیش کرتا ہے اس ہندو بھائی کو وہ نہ صرف کندھا دیتا ہے بلکہ وہ اُسکے پیچھے پیچھے چل کر رام نام ستّے بھی بولتا ہے۔تو پھر ہمسے اتنی نفرت کیوں؟کیوں ہمیں ہر جگہ بدنما کیا جاتا ہے؟

کیوں ہمیں نشانہ بنایا جاتا ہے؟کیوں ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے؟کیا صرف اس لیے کہ ہم مسلمان ہیں؟کیا صرف اسی لیے کہ ہم ہر جگہ صبر کرتے ہیں؟کیا صرف اس لیے کہ ہم انکو پلٹ کر جواب نہیں دیتے؟ میرے پیارے بھائیوں کم از کم اس نازک وقت میں ہم پر تنقید نہ کرو بلکہ اس وقت قوم کو سچائی دکھاؤ بس یہی ہمارے اور آپکے لئے زیادہ بہتر ہے
محمد سفیان خاں پپری پوروہ بسواں سیتاپور

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad