بھوگاؤں،مین پوری .حافظ محمدذاکر (یو این اے نیوز 9اپریل 2020)کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک میں لاک داؤن نافذ ہے۔جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا بھی کر نا پڑ رہا ہے،روز مررہ کی ضروریات کی چیزیں دن بدن مہنگی ہو تی جارہی ہیں،حالانکہ انتظامیہ اس کالا بازاری پر پینی نظر رکھے ہوئے۔اس کے با وجود روز مررہ کی چیزوں میں یکا یک قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
روز مررہ مزدوری کر کے اپنے اہل خانہ کا پیٹ بھر نے والے مزدور وں کواپنے اہل خانہ کی پیٹ کی آگ بجھانے میں کافی مشکلوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔حالانکہ قصبہ بھوگاؤں میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے علاوہ صاحب نصاب لوگ بھی ضرورت مندوں کی روز مررہ کی ضروریات کو پورا کر نے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،جس میں قابل ذکر بھوگاؤں وکاس منچ کے صدر آشیش تواری جو اپنی ٹیم ارپت شرما ء،بینو جین کے ہمراہ لوگوں کو طعامی اشیاء مہیا کرا رہے ہیں۔اسی طرح یوتھ کلب بھوگاؤں کے ارکان جس میں سابقہ چیر مین اپما دیکشت ہمراہ اپنی ٹیم،جلج سکسینہ، آشیش پاٹھک تیار شدہ کھا نا لوگوں تک پہنچا نے کا م کر رہے ہیں۔
اسی طرح شہر قاضی حافظ محمد خالد اپنی ٹیم راشد حسین،حافظ محمد عمر کے ہمراہ ۰۶/لوگوں کو ۰۱ یوم کے لئے مکمل طعامی اشیاء مہیا کرا چکے ہیں۔اسی طرح سابقہ چیر مین کے نمائندے اکبر قریشی اپنی ٹیم کے ساتھ کئی کوئنٹل آنٹا معہ ضروری اشیاء کے تقسیم کر چکے ہیں اورا بھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن ٹیم کے ارکان،۔ماسٹر عشرت علی،کنور عادل،عبید رحمان، روزآنہ پچاس گھروں میں تیار شدہ کھانا فراہم کرا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ماسٹر محمدگلزار،اپنے ساتھیوں شاہزیب بھائی،بلال انصاری کے ساتھ کھانے کی کٹ تقسیم کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں