تازہ ترین

جمعرات، 9 اپریل، 2020

غیر ملکی سعودی عرب سے کب تک واپس جا سکتے ہیں؟

ریاض۔(یو این اے نیوز 9اپریل 2020)سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاو اور عوام الناس کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھنے کےلیے مملکت کے تمام شہروں میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے تاہم جدہ، مکہ، مدینہ، ریاض، دمام، تبوک، ظہران، الھفوف، طائف، الخبر اور قطیف میں کرفیو 24 گھنٹے تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔
فائل فوٹو

واضح رہے حکام نے کرفیو کے اوقات میں اضافہ لوگوں کی حفاظت کے لیے کیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ وقت گھروں تک محدود رکھا جائے اور سماجی رابطوں کو انتہائی محدود کردیا جائے تاکہ ’کورونا وائرس‘ سے لوگ محفوظ رہ سکیں۔ ایسے میں مملکت میں رہ رہے تارکین وطن کے دلوں میں طرح طرح کے سوالات پید ہورہے ہیں۔ قارئین اردو نیوز کے جانب سے مملکت کے حالات کے حوالے کچھ سوالات اردو نیوز کو موصول ہوئے تھے جن میں ایک  عمران وانس نامی شخص نے کیا تھا ، سوال ،کیا 20 اپریل تک غیر ملکیوں کو سعودی عرب سے واپس بھیجا جارہا ہے؟

اسکا جواب آج اردو نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا ہے جس کو یو این اے نیوز اپنے تمام قارئین کے لئے یہاں نقل کررہا ہے۔جواب :ایسی کوئی بات نہیں، یہ اختیاری معاملہ ہے اگر کوئی جانا چاہے تو اسے اجازت دی گئی ہے تاہم اس کے لیے ابھی تک حتمی طور پر یہ اعلان نہیں کیا گیا کیونکہ جب تک فضائی سروس کی بحالی یا خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری نہیں ہوتا لوگوں کی واپسی ممکن نہیں ہوسکتی۔ جہاں تک آپکا سوال ہے کہ ’واپس بھیجا جا رہا ہے‘ تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لازمی طور پر واپس بھیجا جارہا ہے ایسی کوئی بات نہیں یہ اختیاری عمل ہوگا کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیشتر شعبے متاثر ہیں اگر آپ چھٹی یا مستقل طور پر جانا چاہتے ہیں تو جب تک فلائیٹ آپریشن بحال نہیں ہوتا اس وقت تک انتظار کریں جیسے ہی اس کا اعلان ہوگا اردونیوز میں فوری طور پر اطلاع فراہم کر دی جائے گی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad