دھن گھٹا سنت کبیر نگر .عقیل احمد خان 16اپریل 2020مہولی تھا نہ حلقہ واقع نگر پنچایت ہریہر پور میں تبلیغی جماعت کے لوگوں کے ٹھہرنے کی خبر پر آج مہولی تھانہ انچارج پردیپ سنگھ اپنے پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھنٹوں حیران رہے خبروں کے مطابق مہولی تھانہ انچارج پردیپ سنگھ نے نمائندہ کو بتایا کہ تھانہ حلقہ کے نگر پنچائیت ہری ہر پور کاشی رام آواس میں ایک کمرہ مسلمانوں کے نام سے الارٹ ہے۔
یہیں پر کچھ مشکوک تبلیغی جماعت کے لوگ ٹھہرے ہوۓ ہیں بتا گیا انھوں نےبتایا کہ جماعتیوں کے ٹہرنے کی اطلاع ملتے ہی انسپیکٹر پردیپ کمار سنگھ،اہنے ہمراہ سب انسپیکٹر جیتیندر کمار سنگھ، و پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہریہر پور پہونچ گئے۔
انسپیکٹر پردیپ کمار سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ ہریہرپور کے رہنے والے ایک شخص کے نام وارڈ نمبر ایک میں واقع کاشی رام رہائشی مکان میں ایک کمرہ مسلمانوں کے نام سے الارٹ ہے کی جانچ کی گئی لیکن جماعتیوں کے ٹھہرنے کی کوئی تصیدق نہ ہونے کی وجہ سے اطلاع کو فرضی بتایا انسپیکٹر پردیپ کمار سنگھ نے بتایا کہ اسی طرح کا ایک دوسرہ معاملہ جموہٹ گاؤں کا تھا۔یہاں بھی جماعتیوں کے ٹھہرنے کی خبر ملنے پر پولیس اہلکار پورے دن حیران رہے
جبکہ تھانہ انچارج نے عبدالستار نامی شخص کے گھر چھاپے ماری بھی کی لیکن کوئی بھی جماعتی نہیں ملا۔انسپیکٹر نے بتایا کہ جھوٹی خبر بھیجنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں