تازہ ترین

بدھ، 15 اپریل، 2020

مولانا سعد کے کمرے کی لی گئی تلاشی،غیر ارادتاََ قتل کی دفعہ بھی لگائی گئی

نئی دہلی15اپریل(بی این ایس) دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے تبلیغی جماعت ہیڈکوارٹر میں مولانا سعدکے کمرے کی تلاشی لی ہے۔ پولیس کو مرکز میں آنے والے فنڈ اور لین دین کی دستاویزات کی تلاش جاری ہے۔کرائم برانچ نے مولانا سعد کے بیٹوں سے ابتدائی پوچھ گچھ کی۔اب تک 14 سے زیادہ لوگوں سے پوچھ گچھ ہوئی، ساتھ ہی بہت سے لوگوں کو پوچھ گچھ کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔اب تک جن لوگوں سے پوچھ گچھ ہوئی ہے ان میں مرکز کے تین اہم لوگ بھی شامل ہیں۔دہلی پولیس نے تبلیغی جماعت پر جوایف آئی آرکی تھی، اب اس میں غیر ارادتاََقتل کی دفعہ بھی شامل کر دی گئی ہے۔ دفعہ 304 یعنی غیر ارادتاََ قتل کی اس دفعہ کے ایف آئی آر میں جڑنے کے بعد نظام الدین تبلیغی جماعت کی مشکلیں آنے والے دنوں میں اور بڑھ سکتی ہیں۔

بہارکی مبینہ سیکولرنتیش حکومت میں تبلیغی جماعت کے 17 غیر ملکی شہریوں کو جیل بھیج دیاگیاہے۔ ان لوگوں کو ویزا قوانین کی خلاف ورزی کے کیس میں جیل بھیج دیاگیاہے۔کرغزستان کے ان شہریوں کی ٹیسٹ رپورٹ نگیٹو آئی لیکن پولیس نے ان لوگوں کوپکڑکرجیل بھیج دیا۔ 23 مارچ کو پٹنہ کے دیگھا میں 17 غیر ملکی شہریوں کو ہونے کی اطلاع پولیس کوملی تھی۔ان تمام لوگوں کے پاس کرغستان کا پاسپورٹ تھا۔ پکڑے جانے کے بعد ان لوگوں کی جانچ بھی کی گئی لیکن جانچ میں انفیکشن نہ ہونے کی بات آئی۔ پولیس کا خیال ہے کہ وزارت داخلہ کی گائیڈلائن کے مطابق ان لوگوں نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کی جس کے بعد انہیں جیل میں ڈال دیاگیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad