تازہ ترین

جمعرات، 9 اپریل، 2020

مظفرنگر کےشیرنگرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ کیس کی اطلاع پرتمام سرحدوں کی ناکابندی

مظفرنگر/شاہد حسینی(یواین اے نیوز 9اپریل2020)مظفرنگرضلع انتظامیہ ایس ایس پی ابھیشیک یادو،سیلواکماری جےنے مظفرنگرمیں بڑی کارروائی کی تھانہ نئی منڈی کے حلقہ شیرنگرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ کیس کی اطلاع ملنے کے بعد پورے گاؤں کی تمام سرحدوں کی ناکابندی کردی گئی ہے۔ گاوں کے چاروں طرف بیریکیڈس لگائے گئے ہیں نیز ایسے ماحول میں پولیس سب سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کررہی ہے۔

بتادیں کہ بدھ کی رات کو تین افرادکورونا سے متاثر پائے گئے ایک کو اس گاؤں سے مربوط ہونے کے سبب پولیس نے احتیاط کے طورپر ان احتیاطی تدابیرکواختیارکیا ہےتاہم ابھی سرکاری تصدیق کاانتظارہےموقع پرپولیس فورس کے ساتھ ڈی ایم سیلواکماری جے اورایس ایس پی ابھیشیک یادو موقع پرموجود ہیں پورے گاؤں میں سناٹاچھایا ہوا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad