مظفرنگر/شاہد حسینی(یواین اے نیوز 9اپریل2020)مظفر نگر کے قصبہ سیسولی میں ایک خاتون کو کورونا مثبت پا ئے جانے کے بعد علاقائی شہری گھبراہٹ کا شکارہیں۔ بھوراکلاں پولیس کی جانب سے تقریباایک سومکانات کے دروازوں پرکورنٹائن نوٹس شائع کردیئے گئے ہیں،جس میں لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھرنہ چھوڑیں۔گھروں میں محصور رہیں بھارتیہ کسان یونین سپریمو چودھری نریش ٹکیٹ نے کہا کہ یہ ہمارے خطے کی بدقسمتی ہے کہ سیسولی میں ایک خاتون کورونا مثبت پائی گئیں۔ چودھری نریش ٹکیٹ نے کہا کہ میں اس عورت کے گھرکے قریب 6 اپریل کو ایک تعزیتی اجلاس میں گیا تھاجہاں اس خاتون کا شوہر بھی موجود تھا اس لئےمیں نے اپنے آپ کو،کورنٹاین کردیاہے۔
اورمیں شہر اورگاؤں کے لوگوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ لوگ جو اس عورت کے شوہر کی تعزیتی میٹنگ میں یا 6 اپریل کو شریک ہوئے ہیں،انہیں خود کو الگ الگ رکھنا چاہئے۔6اپریل کوکورونا مثبت عورت کے سامنے والےگھر میں ہی ایک تعزیتی اجلاس ہوا،اور 5 اپریل کوبڑھاناایم ایل اے امیش ملک اپنے ساتھیوں کے ساتھ غم کا اظہار کرنے سیسولی پہنچے تھےاس سے قبل ایم ایل اے امیش ملک ساتھیوں کے ساتھ بھوراکلا ں گاؤں پہنچ گئے تھے تاکہ چیف منسٹر سے حاصل کردہ 1،200،000 روپے کی آر ٹی جی ایس کے بارے میں وزیر اعلی کو مطلع کریں۔ اب ایم ایل اے اور دیگر بی جے پی قائدین جو 5 یا 6 اپریل سے قبل یااس سے پہلے اظہارتعزیت کرنے آئے تھے ،وہ بھی کورونا سے محفو ظ رکھنے کے لئے کورنٹائین کیے جاسکتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں