جونپور ۔(یو این اے نیوز 17اپریل 2020) کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے نگر پنچایت میں ایک گیراج میں کھڑی دو کاریں جل کر راکھ ہوگئیں۔ شاہ گنج تحصیل حلقہ کے سوندھی بلاک رہائشی بی جے پی لیڈر راجیش سری واستو کی ماروتی کار دیدر گنج روڈ پر بھیم سینا مستری کے گیراج کے باہر کھڑی تھی۔
جمعرات کی صبح اس میں آگ لگ گئی۔دھو دھو کر جل رہی کار سے نکلی لپٹوں نے بغل میں کھڑی دوسری کار کو بھی اپنی زد میں لے لیا، جس سے دوسری کار بھی جل کر راکھ ہوگئ اطلاع پر پہنچنے والی فائر اسکواڈ ٹیم نے کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ کھیتاسرائے پولیس اس معاملے کی تحقیقات میں جٹی ہوئی ہے
فی الحال آگ کس نے لگائی یا کس وجہ سے لگی پولیس کا اس پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔معاملہ حکمران پارٹی کے لیڈر سے جڑا ہوا ہے اس لئے پولیس اس پورے معاملے کو لیکر متحرک نظر آرہی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں