جونپور۔(یو این اے نیوز 17اپریل 2020)کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے نگر پنچایت میں جمعرات کے روز لاک ڈاؤن سے متاثر غریب لوگوں میں سینئر لیڈر آفتاب خان پی سی سی ممبر کانگریس اترپردیش کی قیادت میں راشن کٹ تقسیم کیا گیا ۔نگر پنچایت کھیتاسرائے کانگریس صدر شکیل احمد کے ہاؤس پر لاک ڈاؤن سے متائثر غریب لوگوں میں کانگریس کے نوجوان نیتا سید بلال نے غریب لوگوں میں کھانے کا سامان تقسیم کیا۔
یو این اے نیوز کے نمائندہ سے کانگریسی لیڈر آفتاب خان نے کہا کہ اسوقت ملک میں وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے لاک ڈاؤن ٹو نافذ کردیا گیا ہے جس پر ہم سبھی کا یہ فرض بنتا ہیکہ اس لاک ڈاؤن کا پوار خیال کریں اور ایمرجنسی کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔لاک ڈاؤن سے ملک کا غریب طبقہ اسوقت دو روٹی کھانے کےلئے مجبور ہورہا ہے،ایسےمیں ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے آس پاس کوئی بھی شخص بھوکا نہیں سو پائے ہم سبھی کی ذمہ داری بنتی ہیکہ اج کے اس پریشان کن حالات میں ہم سب لوگ مل جل کر ایک دوسرے کی مدد کریں ۔انھوں نے کہا گھر سے باہر ماسک لگا کر نکلیں ضرورت کے تحت ہی نکلیں ۔
ہم نہیں چاہتے کہ لاک ڈاؤن سے باعث لوگ بھوک سے مر جائیں۔لوگوں کی مدد بلاکسی تفریق بحیثیت انسان کرنی ہوگی ۔تب ہی جاکر اس مہاماری سے ہم لوگ لڑ سکتے ہیں ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 13ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ہم اللہ سے دعاء کرتے ہیں کہ اس عالمی وباء سے پوری دنیا کی حفاظت فرمائے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں