جون پور۔(یو این اے نیوز 27اپریل 2020)کرونا وائرس سے نپٹنے کیلئے حکومت نے ۳ مئی تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے جسکی وجہ ملک بھر میں یومیہ مزدوروں اور چھوٹے کاروباریوں کے سامنے پیٹ پالنے کامسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔ایسے حالات میں دارالقرآن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ صبرحد کی جانب سے شاہ گنج حلقہ کے درجن بھر گاؤں میں ضرورت مندوں تک راشن کٹ پہنچانے کا کام کیا جارہا ہے
،ٹرسٹ سکریٹری امتیاز ممتاز ندوی نے بتایا کہ علاقہ کے درجن بھر گاؤں میں تقریباً ٢٥٠ لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور مرحلہ وار طریقے سے ان تک راشن پہنچایا جارہا ہے پہلے مرحلے میں ١٠٠ لوگوں تک راشن پہنچایا جاچکا ہے تو دوسرے مرحلے میں کل ١٠٠ لوگوں کیلئے راشن کٹ تیار ہوچکی ہے جنہیں آج 3 رمضان المبارک سے ضرورت مندوں تک پہنچانے کا کام کیا جائے گا ۔
اس موقعہ پر ممتاز احمد صدیقی،سماجی کارکن شہنواز عالم صبرحدی،آفتاب عالم،محمد فہد موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں