تازہ ترین

پیر، 27 اپریل، 2020

دہلی، جے پور شاہراہ پر دو ٹریلوں میں بھیانک تصادم ،2 افراد جاں بحق

 دہلی۔(یو این اے نیوز 27اپریل 2020)  اتوار کے روز ریواڑی سے ہوکر گزرنے والے دہلی سے جے پور شاہراہ پر دو ٹریلوں کی  آپس میں زبردست ٹکر ہوگئی۔  اس حادثے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے  یہ حادثہ ریواڑی کے دھارو ھیڑا تھانے سے کچھ فاصلے پر ہوا۔  پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال بھیج دیا ہے ، جبکہ زخمیوں کو بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 موصولہ اطلاع کے مطابق آلو کی بوریوں سے بھرا ٹریلا  شاہراہ سے تیل ڈالنے کے لئے پٹرول پمپ کا رخ کیا۔  تبھی پیچھے سے آنے والے دوسرے  ٹریلا  نے اسمیں  زور سے ٹکر  ماردی،  ایک ٹریلا میں پیچھے کیبن میں بیٹھے دو افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہے۔ بھیانک ٹکر ہونے کی وجہ سے لاشیں ٹرالیوں میں پھنس گئیں ، جنھیں کافی کوشش کے بعد نکالا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم تھانہ دھارو ہیڑا  سے موقع پر پہنچ گئی ۔  زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرایا ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad