بھوگاؤں ،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 7 اپریل2020) آریہ ور ت گرامینبینک میں معاشرتی فاصلے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پولیس نے انہیں بینک سے باہر کھڑا کر دیا ۔سماجی دوری بنائے جانے پر ہی دوبارہ ان کو بینک میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ بروزمنگل کو جیسے ہی یہ مزکورہ بینک کھلی سیکڑوں بینک اکاؤنٹ ہولڈرز بینک کے گیٹ پر جمع ہوگئے۔ لوگوں کا ہجوم دیکھ کر بینک کے اہلکاروں نے انہیں انتباہ کیا کہ وہ سماجی دوری بنائے رکھیں۔
لیکن جب لوگوں نے بینک اہلکاروں کی وارننگ کی تعمیل نہیں کی تو بینک اہلکاروں نے پولیس کو مطلع کر دیا۔ بینک اہلکاروں کی اطلاع پر انچارج انسپکٹر پہوپ سنگھ بڑی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ بینک پہنچے اور سختی کے ساتھ لوگوں سے کہا کہ آپ لوگ ایک دوسرے سے فاصلہ پر کھڑے ہوں ،پولس کے پہنچ نے پر لوگوں نے سماجی دوری بنائی اس کے بعد ہی بینک میں کام شروع ہو سکا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں