تازہ ترین

منگل، 7 اپریل، 2020

ساٹھ گھروں میں ایک ہفتہ کاراشن خاموشی کے ساتھ پہنچایا گیا : شہر قاضی

تم رحم کرو اہل زمیں پر اللہ مہرباں ہوگا عرش بریں پر :حاجی محمد اسحاق  
بھوگاؤں ،مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 7 اپریل2020) خدمت خلق کا جو جذبہ اس قوم نے پایا ہے ،شاید ہی کسی اور قوم میں ہو ،یہ قوم انسانیت کے کام آنے میں فخر محسوس کرتی ہے ۔وہ جانتی ہے کہ سر ور کائنات ؐ نے فرمایا کہ اے لوگو تم زمین والوں پر رحم کرو ،اللہ عرش بریں پرتم پر رحم کریگا ۔ان باتوں کا اظہار خیال حاجی محمد اسحاق ناظم مدرسہ عر بیہ در س القرآن مدینہ مسجد نے اس وقت کیا جب شہر قاضی حافظ محمد خالد ،ساجد حسین ،راشد حسین ،ماجد حسین ،حافظ محمد عمر ،محمد یوسف ،عاقب شیخ ،صوفی جی ،وغیرہ نے قصبہ کے ساٹھ ضرورت مند لوگوں کے یہاں نہاےت خاموشی کے ساتھ ایک ہفتہ کا راشن پہنچوانے کا کام کر رہے تھے ۔

لوگوں کو ترغیب دےتے ہوکہاکہ اس وقت پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے ۔لوگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہے ۔کیونکہ ملک میں پھیلے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سب سے بہتر طریقہ یہی ہے کہ سماجی فاصلہ بنائے رکھا جائے ،اور اپنے اپنے گھروں میں رہا جائے ۔اس صورت حال میں روز مررہ کا کھانے کمانے والامزدور طبقہ اپنے اپنے گھرو میں قیدہے۔ ان کے سامنے بھوک ایک سنگین مسئلہ ہے ۔لہٰذاہم سب لوگ مل کر فی سبیل اللہ لوگوں کی خد مت کریں ،جس میں سب سے اول چیز یہ ہے کہ لوگوں تک روز مررہ کی ضروری اشیاء آنٹا ،تیل شکر وغیرہ پہنچائی جائے ۔آج اسی کے تحت شہر قاضی حافظ محمد خالد ،راشد حسین ،ماجد حسین ،حافظ محمد عمر ،محمد یوسف ،عاقب شیخ ،صوفی جی ،وغیرہ نے قصبہ کے ساٹھ نہاےت ضرورت مند لوگوں کے یہاں خاموشی کے ساتھ ایک ہفتہ کا راشن پہنچوایاگیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad