تازہ ترین

اتوار، 15 مارچ، 2020

تمام مسالک کے مذہبی رہنماؤں کو انڈیا ٹی وی کی طرف سے گرفتار کرنے کی گھناؤنی سازش!

مولانا سجاد نعمانی،مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی،مولانا توقیر رضاخان سمیت متعددعلماءکی گرفتاری کی سازش  

محمد دانش ندوی۔ہردہ ایم پی
انڈیاٹی وی نے"بھڑکاؤمولانا" کےنام سےملک کےکئی ناموراورمعروف علمائےکرام  کونشانہ بنایاہےاور ان کی تقریروں سے مختلف جملےکاٹ کاٹ کریہ تأثردینےکی کوشش کی ہے کہ یہ لوگ مسلمانوں کو بھڑکارہےہیں٬حالانکہ عام طریقے پر تقریروں کےجو جملےانڈیاٹی وی نےپیش کیےہیں وہ سب یاتو حکومت پر تنقید کےہیں یاوزیراعظم یاوزیرداخلہ کی ضد اور ہٹ دھرمی کو بتانےوالےہیں٬انڈیاٹی وی نےایک سیریز چلارکھی ہےاور اس کےتحت یہ گھناؤناکام کیاجارہاہےاورمسلمانوں کے مذہبی پیشواؤں اورعلمائےکرام کو بدنام کرنےکی سازش رچی جارہی ہے۔نہ صرف یہ کہ انڈیاٹی وی نےیہ سیریزچلائی ہےبلکہ رجت شرمانےآپ کی عدالت والےشومیں وزیرقانون روی شنکرپرشادکےسامنےبھی یہ مسئلہ اٹھایااورعلمائےکرام کےخلاف کاروائی کرنےکی بات کہی اس کےبعد پھرپرسوں پارلیمینٹ میں بھی ایک مرکزی وزیرنےیہ مدعااٹھایاجس کو بنیاد بناکر انڈیا ٹی وی نےایک خصوصی رپورٹ نشر کی اوردوبارہ علمائےکرام کےخلاف زہراگلا٬جن علمائےکرام کو نشانےپرلیاگیاہےان میں سےچندعلمائےکرام یہ ہیں۔

حضرت مولاناخلیل الرحمان سجادنعمانی صاحب

حضرت مولانامحمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب

حضرت مولانا توقیررضاخان صاحب

جناب حافظ ندیم صدیقی صاحب

مولانا ابوطالب رحمانی صاحب

مفتی محمد ہارون ندوی صاحب

مفتی محمداسماعیل قاسمی صاحب

مولانا محمد جرجیس کریمی صاحب

مولانا شہزاد رضاصاحب

ان کےعلاوہ تقریباًبیس بائیس علماءاور ہیں٬درحقیقت اس بات کی کوشش کی جارہی ہےکہ ان علمائےکرام کےخلاف ملک میں فضابنائی جائےاورپھران پر قانونی کاروائی کی جائےاین آر سی٬سی اےاے اور این پی آر کی مخالفت سےپریشان ہوکر اب یہ داؤ کھیلاگیاہےکہ جولوگ میدان میں ڈٹے ہوئےہیں اور جن کی تقریروں کےذریعےلوگوں کو حوصلہ مل رہاہےیاجوحکومت کی مخالفت شدومدکےساتھ کررہےہیں ان پردباؤبنایاجائےاوران کو گرفتار کرکےسچائی کی آواز کو خاموش کردیاجائے٬یہ سلسلہ رکنےوالانہیں ہےاس کا اختتام ان تمام علماءکےخلاف قانونی کاروائی یاان میں سے چند کی گرفتاری کی شکل میں ظاہرہوگا اس لیےمسلمانان ھند کو ابھی سےہوشیارہوجاناچاہیئےاورانڈیاٹی وی کےخلاف بھرپورآوازبلندکرنی چاہیئے۔میری رائےتویہ ہےکہ ملک کےمختلف مقامات پرمسلمانوں کو انڈیا ٹی وی کےخلاف ایف آئی آر درج کرنی چاہیئےاور جن علمائےکرام پرالزام تراشی کی جارہی ہےیاان کےبارےمیں زہراگلاجارہاہےانہیں انڈیا ٹی وی کوقانونی نوٹس بھجواناچاہیئےاورہتک عزت کا دعوی دائر کرناچاہیئے۔مجھےامیدہےکہ بھارت کےمسلمان اپنےعلمائےکرام کےدفاع اوران کی عزت کی حفاظت کےلیےضرور آگےآئیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad