تازہ ترین

اتوار، 15 مارچ، 2020

آج جامعۃ الرشاد اعظم گڑھ میں 59 بچوں نے ایک ساتھ حفظ قرآن کریم مکمل کیا۔

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز14مارچ2020)جامعۃ الرشاد اعظم گڑھ میں آج 59 بچوں نے قرآن مجید حفظ کیا۔انکی حوصلہ افزائی اور بارگاہ قدسی میں ہدیہ تشکر پیش کرنے کے لیے آج بعد نماز مغرب احاطہ جامعہ میں ایک روح پرور جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔اس پر مسرت موقع پر طلبہ جامعہ کی انجمن ندوۃ الطلبہ کاسالانہ تعلیمی مظاہرہ۔

جلسہ دستار بندی بھی منعقد ہوئی۔جس میں جامعہ کے طلبہ مختلف موضوعات پر اپنی علمی،تہذیبی اور ثقافتی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔وہیں تمام59 حفاظ کرام نے قرآن مجید حفظ کرکے اپنے اساتذہ و ماں باپ کا نام روشن کیے ہیں۔وہیں اعظم گڑھ ایکسپریس کے بانی عرفات اعظمی نے بتایا کہ ان حفاظ کرام میں ایک بچی بھی حافظہ بنی ہے۔انہوں نے بچی کو دعا دیتے ہوئے فرمایا اللہ تعالیٰ اسکو مزید کامیابیوں سے ہم کنار کرے،آمین۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad