دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز19مارچ2020)سنی سینٹرل وقف بورڈ کے سی ای او سید محمد شعیب اور انسپکٹر اوڈیٹر حفیظ الرحمان نے آج دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ساتھ سہارنپور کی مرکزی جامعہ مسجد کے منیجر مولانا فرید مظاہری بھی موجود رہے۔ ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی اور نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی نے دارالعلوم کے مہمان خانہ میں انکا استقبال کیا۔مہمان خانہ میں مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے ملاقات کے دوران مہمانوں سے دارالعلوم کی تاریخ، یہاں دی جارہی تعلیم وغیرہ کے سلسلہ میں تفصیل سے معلومات فراہم کیں۔ جس میںخاص طور پر یہاں کے تعلیمی نظام اور طلبہ کے رہن سہن کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیںاور وقف امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
سید محمد شعیب نے کہا کہ ان کے دیرینہ خواہش دارالعلوم دیکھنے کی تھی جو آج پوری ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے دارالعلوم دیوبند کا نام سنا ہوا تھا اورکتابوں میں پڑھا تھا، مگر اب دیکھنے کا موقع ملا اور یہاں کی انتظامیہ سے ملاقات کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں، سید محمد شعیب نے کہا کہ یہاں تعلیمی ماحول ہے اور یہ ادارہ اسلامی تعلیمات کے فروغ کی بنیادمیں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انتظامیہ سے ملاقات کے بعدسنی سینٹرل وقف بورڈ کے سی ای او سید محمد شعیب اور انسپکٹر اوڈیٹر حفیظ الرحمان نے دارالعلوم دیوبند کی تاریخی مسجد رشید،لائبریری اور دیگر عمارتوں کا معائنہ کیا۔اس دوران مولانا مرتضی،مولوی اسجد،مولانافرید مظاہری اور مہمان خانے کے ناظم مولانا مقیم الدین قاسمی وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں