تازہ ترین

جمعہ، 20 مارچ، 2020

میلہ کمیٹی میں سردار بلدیپ سنگھ،وبھو اگروال اور امیش سینی کو اعزازی ممبر بنایا گیا

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز20مارچ2020)آنے والی 7اپریل سے شری ترپور ماں بالا سندری مندر احاطے میں منعقد ہونے والے سالانہ میلے کو مزید کامیاب بنانے کے لئے میلہ کمیٹی میں سردار بلدیپ سنگھ،ویبھو اگروال اور امیش سینی کو اعزازی ممبر بنایا گیا ہے،اعزازی ممبران کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزکورہ ممبران کا پرجوش استقبال کیا۔ریلوے روڑ پر منعقدہ۔

 پنجابی سماج کی میٹنگ میں دشمیش سیوا سوسائٹی کے صدر سردار بلدیپ سنگھ کو اعزازی ممبرمنتخب کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگر پالیکا چیئر مین نے بلدیپ سنگھ کو میلہ کمیٹی کا ممبر بناکر پنجابی سماج کادل جیت لیا ہے۔ اس دوران کارکنان نے میلہ کمیٹی کے ارکان کی گل پوشی کرتے ہوئے انہیں اعزازات سے نوازا۔ اس دوران راجیش انیجہ،ستیش اروڑا،چندر دیپ سنگھ،منگو سچدیوا،اور لولی سوری وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad