تازہ ترین

جمعہ، 20 مارچ، 2020

کورونا وائرس سے بچنے کے لئے روزانہ 5سے 6مرتبہ گرم پانی سے ہاتھ دھونے چاہئے

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز20مارچ2020)شہر کے مجنوں والا روڑ پر واقع ایک بینکٹ ہال میں بی جے پی میڈیکل ونگ کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں کورونا وائرس کو نہ پھیلنے دینے اور احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی۔منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے مقامی ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے لوگوں سے ملنے جلنے اور زیادہ بھیڑ بھاڑ والے مقامات سے دور رہنے کی اپیل کی۔سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اندر راج سنگھ،ڈاکٹر سکھپال سنگھ اور ڈاکٹر بی پی سنگھ نے کہا کہ آ ج کورونا وائرس نامی بیماری نے پوری دنیا میںوبائی شکل اختیار کر لی ہے،ہر شخض پریشان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے روزانہ 5سے 6مرتبہ گرم پانی سے ہاتھ دھونے چاہئے،اچھے صابن کا استعمال کرنا چاہئے اور سینی ٹائزر و ماسک کا استعمال ضرور کرنا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس 60سال سے زیادہ عمر والے لوگوں پر جلد اثر کرتا ہے،انہوں نے لوگوں سے کپڑوں کو تیز دھوپ میں سکھانے اور نیبوں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی اپیل کی۔اس دوران ڈاکٹر دشینت،ڈاکٹر روی پرکاش کھرانہ،سنجے سنگھ،ڈاکٹر اعظم،ڈاکٹر سنیتا سنگھ،ڈاکٹر ڈی کے جین،ڈاکٹر اروند گوئل،ونود گپتا،وپن گرگ،ڈاکٹر ہرپال سنگھ اور دیوی دیال شرما وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad