تازہ ترین

جمعہ، 20 مارچ، 2020

نگر پالیکا پریشد دیوبند نے شہر میں بیداری مہم چلائی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز20مارچ2020)نگر پالیکا پریشد دیوبند نے صاف اور صحت مندبھارت مشن کے تحت شہر میں بے داری مہم چلائی۔شہر کے سبھاش چوک پر ایک کیمپ بھی لگایا گیا جس میں شہر کی عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں بے داری کا پیغام دیا اور حاضرین کے سینی ٹائزر سے ہاتھ دھلوائے گئے۔اس موقع پر نگر پالیکا پریشد دیوبند کے چیئر مین ضیاء الدین انصاری اور ای او ونود کمار نے کورونا سے بچاؤ کاواحد راستہ احتیاط کو بتایا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی مہم کے تحت فوگنگ،چونے،بلیچنگ پاؤڈر اور جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ و نالے نالیوں کی صفائی کا کام شروع کرا دیا گیا ہے۔

 اس دوران نگر پالیکا کے ای او ونود کمار اور صاف بھارت مشن پروگرام کے انچارج رویش کمار اور صفائی انچارج پوپن کمار نے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے ٹپس دئے۔انہوں نے لوگوں کے ہاتھ سینی ٹائزر سے دھلوائے اور کہا کہ اب صرف آخری شکل انسانیت کو کورونا سمیت مستقبل کے وائرسوں سے بچانے کے لئے قدرت کو ہی محفوظ کرنا ہوگا ورنے آنے والی نسل ہمیں کتابوں میں تلاش کریگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad