تازہ ترین

منگل، 10 مارچ، 2020

ایس ڈی پی آئی اور آل انڈیا لائرس کونسل کے مشترکہ وفد کا دہلی پولیس کمشنر سے ملاقات

نئی دہلی(یواین اے نیوز10مارچ2020)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا( ایس ڈی پی آئی)اور آل انڈیا لائرس کونسل (اے آئی ایل سی)کے ایک مشترکہ وفد نے 10مار چ2020کو اسوکا روڈ پر واقع دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس کمشنر ایس این سری واستو سے ملاقات کیا اور حالیہ فسادات کے بعد شمال مشرقی دہلی کے موجودہ حالات سے آگاہ کیا۔وفد نے کمشنر سے 24فروری 2020کو شروع ہوکر تین دن تک چلنے والے فسادات اور ان فسادات میں 54سے زیادہ افراد کی ہلاکت اور 300سے زیادہ زخمیوں اور فسادات میں متعدد مساجد کو تباہ و برباد کئے جانے کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کی۔وفد نے دہلی پولیس کمشنر کو ان متعلقہ علاقوں کی ایک فہرست بھی دی جہاں سے غنڈوں کومسلمانوں کے مخصوص علاقوں پر حملے کرکے انہیں جانی اور مالی نقصان پہنچانے کیلئے منظم کیا گیا تھا۔ وفد نے دہلی کے مختلف علاقوں خصوصی طورپر کبیر نگر ، کراوال نگر وغیرہ میں رات میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں مسلمانوں کی اندھا دھند کرفتاریوں کو بند کرنے کی درخواست کی۔ 

وفد نے دہلی پولیس کمشنر سے پر زور مطالبہ کیا کہ دہلی فسادات میں ملوث اور شناخت کئے گئے مجرموں کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیزی اور مسلم نسل کشی کے اصل مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔ دہلی فسادات میں پولیس کا کردار اور کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ وفد نے متاثرہ علاقوں میں قانونی مدد فراہم کرنے میں وکلاء کے کام کو آسان بنانے کیلئے پولیس کے اعلی عہدیداروں کی مدد بھی طلب کی۔ وفد نے دہلی پولیس کمشنر سے ترلوک پوری کے دانش کی پراسرار گرفتاری کا معاملہ بھی اٹھایا کہ کسی قابل ذکر جرم کے بغیر اسے آئی پی سی دفعہ 120بی،کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ وفد میں ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد، قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع، قومی سکریٹری ڈاکٹر محبو ب شریف عواد،اڈوکیٹ آرسیلیوم پریتھی،نائب صدر اے آئی ایل سی،اڈوکیٹ میر مسعود خان سکریٹری اے آئی ایل سی،اور ایس ڈی پی آئی قومی ورکنگ کمیٹی رکن عبدالستا ر شامل رہے ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad