نظام آباد(یواین اے نیوز10مارچ2020)انڈین یونین مسلم لیگ کی 73ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج نظام آباد میں مسلم لیگ قائدین نے پارٹی آفس پر پرچم کشائی کی اور غریبوںمیں پھلوں کی تقسیم عمل میںلائی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے عبدالغنی ریاستی معتمد مسلم لیگ نے کہاکہ مسلم لیگ ایک سیکولر جماعت ہے اور آزادی کے بعد سے ہی مسلمان و دیگر اقلیتوںاور پسماندہ ، مظلوم پچھڑے ہوئے طبقوں کی پارلیمنٹ کے ایوانوں میںآواز بنی ہوئی ہے۔ مسلم لیگ اس ملک کے مسلمان و دیگر اقلیتوں کے دستوری حقوق (تعلیمی ، لسانی ، مذہبی ، سخاوتی، اقتصادی، سیاسی ، انتظامی) کی آزادی کو قائم رکھنے اور ان کی حفاظت کےلئے مسلسل جدوجہد کرتی آرہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ آزادی کے بعد 10/مارچ 1948ء کو قائد ملت جناب محمد اسماعیل صاحب نے اس جماعت کی بنیاد رکھی تھی تب ہی سے یہ جماعت عوامی خدمات کے سلسلہ کو برقرار رکھی ہوئی ہے۔ اور ملک کے اتحاد و سلامتی بھائی چارگی ، عزت وقار کو برقرار رکھنے میں اپنا مکمل تعاون کررہی ہے۔
مسلم لیگ ہی وہ جماعت ہے جنہوں نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو اپنے ویسٹ بنگال کی ٹکٹ پر پہلی بار راجیہ سبھا کےلئے منتخب کیاگیا ۔ عبدالغنی ریاستی معتمد مسلم لیگ نے بتایاکہ حال ہی میں جب CABکا بل پارلیمنٹ میں لایا گیا تب مسلم لیگ کے اراکین پارلیمان (جناب پی ۔کے۔ کنہالی کٹی لوک سبھا ، جناب ای ۔ ٹی۔ محمد بشیر لوک سبھا،جناب کے ۔ نواز غنی لوک سبھا ، جناب پی۔وی۔ عبدالوہاب راجیہ سبھا) نے اس کی دونوں ایوانوں میںمخالفت کی۔ اور حکومت کے منصوبوں کو سمجھتے ہوئے صدر جمہوریہ کے دستخط سے پہلے ہی اس سیاہ قانون CAAکے خلاف سب سے پہلے سپریم کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے اس غیردستوری بل کو چیلنج کیا۔ ابھی وہ عرضی سرپریم کورٹ کے زیر غور ہے۔ انہوںنے کہاکہ یو پی ،کرناٹک ، ویسٹ بنگال، دہلی و دیگر ریاستوں میںجو اس CAAکی مخالفت میں احتجاج میں پولیس اور فرقہ پرست عناصر کے ظلم سے اب تک مارے گئے ہیں مسلم لیگ نے فی متاثرہ افراد خاندان کو 5لاکھ کی مالی امداد کی۔ اور 24/فروری کودہلی میں فرقہ پرستوں کی جانب سے جو فساد برپا کیا گیا۔
اس کے بعد مسلم لیگ کے اراکین پارلیمان نے سب سے پہلے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور فی الفور 50لاکھ روپئے کا اعلان کیا اور آگے بھی مسلم لیگ متاثرین کی بازیابی کےلئے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ مسلم لیگ کی تنظیم MYL، MSF، KMCCکی ٹیم مسلسل ایک ایک متاثر لوگوں تک پہنچ کر ضرورت کے مناسب امداد میںمصروف ہے۔ مسلم لیگ CAA، NRC، NPRکے خلاف جمہوری انداز میں (ایوان اور ایوان کے باہر ، قانونی ) لڑائی جاری رکھے گی ۔عبدالغنی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلم لیگ جماعت سے وابستگی اختیار کرکے ملک کی جمہوریت اور آئین کا تحفظ کرے تاکہ یہ ملک میں دیگر قوموں میں بھائی چارگی امن و سیکولرزم برقرار رہے سکے۔ اس موقع پر شیخ مجاہد نائب صدر ، ایم اے نعیم سکریٹری ، شرجیل پرویز ، محمد نسیم، محمد خلیل ، فیروز خان، شیخ احمد، محمد عمران ، محمد فاروق (MYL) کے علاوہ دیگر مسلم لیگ قائدین موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں