دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 15مارچ2020)احتجاجی مظاہرے کے دوران تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے قصور واروں سے نقصان کی بھر پائی کے لئے بنائے جانے والے ریکوری آرڈینینس کو منظوری دینے پر علماء دیوبند نے سخت اعتراض کیا ہے۔دارالعلوم اشرفیہ کے مہتمم مولانا سالم اشرف قاسمی نے ریکوری آرڈیننس کی منظوری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور عدالتوں سے بالاتر فیصلے لے کر حکومتیں ہندوستان کے اندر خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتی ہیں۔
معاشی نظام کو درست کرنے اور فساد کی وجوہات پر غور و خوض کرنے کے بجائے صوبائی حکومت ناجائز قانون نافذ کررہی ہے،جس کی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی۔ دارالعلوم فاروقیہ کے مہتمم مولانا نور الہدی قاسمی بستوی نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمان عدالتوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ لیکن حکومتوں کے فیصلوں اور ان کے بیانات سن کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ انہیں نہ تو قانون پر اعتماد ہے اور نہ ہی ملک کی عدالتوں میں۔ حکومتیں آمرانہ رویہ اپنارہی ہیں۔ جسے کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں