تازہ ترین

اتوار، 15 مارچ، 2020

خانقاہ رشیدیہ مین پوری میں 128 واں عرس خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کا پانچ روزہ پروگرام انتہائی محبت اور عقیدتوں کے ساتھ منایاگیا

مین پوری،حافظ محمد ذاکر (یواین اے نیوز 15مارچ2020)خانقاہ رشیدیہ مین پوری میں 128 واں عرس خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کا پانچ روزا پروگرام انتہائی محبت اور عقیدتوں کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ جس میں مختلف پروگراموں کا انعقاد بڑے عقیدتوں کے ساتھ پیش کئے جارہے ہیں ۔ سیکڑوں زائرین بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں ۔اور امن امان کی دعاء مانگ رہے ہیں۔اس عرس شریف کا آخری خصوصی قل ١٦/ مارچ بروز پیر کو ہوگا ،جس کی خصوصی طور پر تیاریاں چل رہی ہیں ۔

مذکورہ معلومات دیتے ہوئے سجادہ نشین حاجی عبد الرحمن خان چشتی عرف ببلو میاں نے بتایا کہ 16 مارچ پیر کو یعنی آج رات کو خواجہ غریب نواز کا نورانی قل شریف ہوگا،اس قل کا لوگ بے صبری کا انتظار کرتے ہیں۔انہو نے کہا اس موقعہ پر اپنی عقیدتوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب اس نورانی محفل میں تشریف لاتے ہیں۔اور اپنے معتقدین پر خوصوصی نظر کرم فرماتے ہیں۔اسی لئے یہ ضروری ہے کہ آج کی رات قل شریف میں جو بھی عقیدت مند اپنی خواہشات کی التجا کرتا ہے وہ اس دربار سے آسانی حاصل کر لیتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad