دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 15مارچ2020)بی جے پی کارکنان نے پریتی گرگ کو بی جے پی شہر یونٹ میں سیکٹری مقرر کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا پر جوش استقبال کیا وہیں ایک دوسرے پروگرام میں نو منتخب جنرل سکیٹری رام موہن سینی اور ضلع بی جے پی رکن نتین گپتا کا کارکنان نے گلپوشی کر پرجوش استقبال کیا۔کیلاش پرم کالونی میں منعقدہ پروگرام میں بی جے پی خواتین ونگ کارکنان نے نو منتخب شہر سکیٹری پریتی گرگ کو گلدستے پیش کر استقبال کیا اور کہا کہ پریتی کی آمد سے بی جے پی مزید مضبوط ہوگی۔پریتی گرگ نے کہا کہ انہیں جو ذمہداری سونپی گئی ہے وہ اس کو پورے جزبہ کے ساتھ نبھائیں گی۔اس دوران رچا گرگ،نیہا گرگ،پلک،ڈولی،شالنی،تانیہ اور رجنی وغیرہ موجود رہیں۔
وہیں ریلوے روڑ پر واقع شبھم منگل کی رہائش گاہ پر منعقدہ پروگرام میں رام موہن سینی اور نتین گپتا نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے وہ ہر ممکن کوشش کرینگے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے نعرے سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا اعتماد پر عمل کر تے ہوئے سب کو ساتھ لیکر چلنے کا کام کرینگے۔انہوں نے کہا کہ 2022میں ایک بار پھر بی جے پی اقتدار میں آئیگی۔اس دوران راکیش سنگھل،وویک تایل،وطن گرگ،دیپک اگروال،مکل گپتا اور انوپ رانا وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں