دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز 15مارچ2020)جامعہ طبیہ دیوبند کی جانب سے گاؤں ساکھن خورد میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح گاؤں کے سابق پردھان آدیش کمار تیاگی اور یڈمنسٹریٹر جامعہ طبیہ دیوبندڈاکٹر اختر سعید نے جمیع طور پر کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رُوشدا سعیدی اور انکی ٹیم نے تقریباً 150 سے زائد مریضوں کی جانچ کی اور مریضوں کو مفت دوائیں فراہم کرائیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر اختر سعید نے گاؤں کے لوگوں کو کورونا وائرس کی روکتھام و بچاؤ سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تاحال کورونا کا علاج بنیادی طریقوں سے کیا جا رہا ہے، مریض کے جسم کو فعال رکھ کر، سانس میں مدد فراہم کر کے، تاوقتکہ ان کا مدافعتی نظام اس وائرس سے لڑنے کے قابل ہو جائے۔
انہوں نے کورونا سے خود کو محفوظ رکھنے کے ٹپس دیتے ہوئے بتایا کہ اپنے ہاتھ ایسے صابن یا جیل سے دھوئیں جو وائرس کو مار سکتا ہو،کھانستے یا چھینکتے ہوئے اپنے منہ کو ڈھانپیں، بہتر ہوگا کہ ٹشو سے، اور اس کے فوری بعد اپنے ہاتھ دھوئیں تاکہ وائرس پھیل نہ سکے۔کسی بھی سطح کو چھونے کے بعد اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں۔ وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے یہ آپ کے جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔اگر طبیعت خراب محسوس ہو تو گھر میں رہیں۔ اگر بخار ہو، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری ہوتو فوری طبی مدد حاصل کریں۔ طبی حکام کی ہدایت پر عمل کریں۔ کیمپ میں ڈاکٹر رُوشدا سعیدی، پربھات تیاگی، منوج کمار، شاذیہ، رادھا، سچن، انورخان وغیرہ خاص طور پر موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں