تازہ ترین

بدھ، 18 مارچ، 2020

مظاہرین سے ہرجانہ وصول کرنے کا اتر پردیش حکومت کا آرڈی ننس قابل مذمت ۔ ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی(یواین اے نیوز17مارچ2020)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی)نے سیاسی مظاہروں کے دوران نجی اور سرکار ی املاک کو ہونے والے نقصان کو مظاہرین سے وصول کرنے کیلئے منظور کئے گئے اتر پردیش ریکوری آف ڈیمیج ٹو پبلک پراپرٹی آرڈی ننس 2020کی سخت تنقید کی ہے۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ یہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی شرمناک سیاست کا ایک حصہ ہے ۔ قانون توڑنے والوں سے نمٹنے کے مناسب طریقے موجود ہیں ۔ عدالت کے فیصلے کے باوجود یوگی آدتیہ ناتھ کو عدلیہ یا اس کے فیصلے کا ذرا بھی احترام نہیں ہے ۔ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ وہ متعدد طریقوں سے ایک آمرکی طرح برتاؤ کررہے ہیں۔ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک قانون توڑنے والا وزیر اعلی بن گیا ہے۔ 

سب اس بات سے واقف ہیں کہ جیسے وہ وزیر اعلی بنے انہوں نے ان کے خلا ف زیر التوا تمام مجرمانہ مقدمات سے خود کو مستشنی کردیا تھا۔ اتر پردیش میں لگائے گئے پوسٹر میں جن کے نام درج ہیں ان میں سے بہت سے پرامن مظاہرین تھے۔ تصور کریں کہ ریاست کے ذریعہ ان کی جائیدادوں کو کسی الزام کے تحت چھینا جارہا ہے جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ایسے اختیارات نہیں ہیں جس سے وہ غلط کام کرنے کے الزام میں لوگوں کو سزا دے سکے۔ اس کا فیصلہ عدالتیں کرتی ہیں۔ کسی کو یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا کوئی مجرم بے قصور ہے یا قصور وار ہے اور یہ صرف آزاد عدلیہ کے ذریعے ایک آزاد اور منصفانہ مقدمے کی سماعت کے تحت ہوسکتا ہے۔ یہ ملک ظالم حکومت کے تحت اندھیر ے کی طرف جارہا ہے جس کو جمہوریت کا قطعی احترام نہیں ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad