تازہ ترین

منگل، 3 مارچ، 2020

سیول بار ایسو سی ایشن نے ایس ڈی ایم کو دیا میمورنڈم

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز3مارچ2020)سیول بار ایسو سی ایشن نے ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار کے توصط سے ایک میمورنڈم صوبائی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ارسال کیا گیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ بار کونسل آف اتر پردیش کے ذریعہ وکلاء کے تحفظات کیلئے مختلف مدوں کے تحت رقومات کا مطالبہ ریاستی حکومت سے کیا گیا تھا،لیکن ریاستی حکومت نے وکلاء کے تحفظات کے لئے نہ تو بجٹ میں رقم فراہم کی اور نہ ہی ان کے مطالبات پر توجہ دی۔میمورنڈم میں اتر پردیش ایڈوکیٹ ویلفیئر فنڈ سمیتی سے ملنے والے فنڈ کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپئے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپئے کئے جانے اور نئے وکلاء کو لائبریری کے لئے 15ہزار روپے سالانہ دئے جانے۔

سنگین بیماری کی صورت میں وکلاء کو مفت طبی امداد مہیا کرائے جانے اور 60سال سے زیادہ عمر والے وکیلوں کو پینشن دئے جانے کا مطالبہ کیا گیا،ساتھ ہی اتر پردیش بار کونسل کے ذریعہ جاری کئے گئے سی او پی کارڈ کو عدالت میں داخلے کے لئے ضروری قرار دئے جانے اور نئے وکلاء کو چیمبر بنانے کے لئے فنڈ مہیا کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔میمورنڈم دینے والوں میں سینئر وکیل نسیم انصاری،تحسین خان،منصور انور خاں،عبدالہادی خاں،رضوان الحق ایڈوکیٹ،رضوان قاسمی،مکیش،شاداب علی،سریندر پال،مکیش کمار،امت کمار،سشیل،نرپت،راجپال،محمد عامر اور نر سنگھ ایڈوکیٹ وغترہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad