دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز3مارچ2020)مائل اسٹون پبلک اسکول میں سالانہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا،جس میں بچوں کے ذریعہ پیش کئے گئے ثقافتی پروگرام سبھی کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔لال والا روڑ پر واقع اسکول میں منعقدہ پروگرام کا افتتاح فیتہ کاٹکر مقامی ایم ایل اے برجیش سنگھ نے کیا۔اس موقع پر اسکول کی پرنسپل روبی تیاگی نے کہا کہ اگر والدین صحیح نہج پر بچوں کی تربیت کریں تو ذہنی و تخلیقی صلاحیتیں نکھرجاتی ہیں جو ان کی کام یاب زندگی کی بنیاد ثابت ہوتی ہیں۔ جو والدین بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ دیتے ہیں وہ ان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھتے ہیں۔ بچوں کو امتحانات میں اول آنے کی ترغیب دینا تو اہم سمجھا جاتا ہے لیکن انھیں کھلونوں کو توڑ کر دوبارہ جوڑنے کی طرف راغب کرنا پاگل پن سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی نفسیات سے آگاہی رکھنے والے اس بات کو بخوبی سمجھتے ہوں گے کہ بچے اپنے اردگر د کے ماحول سے مانوس ہوجاتے ہیں اور اطراف موجود ہر چیز کے بارے میں خود سے سوال کرتے ہیں اور پھر انھیں جاننے کی بھی کوشش کرنے لگتے ہیں۔ یہ تجسس کی حس ہی ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو مہمیز دے سکتی ہے، مگر جب والدین انھیں بے وجہ روکتے ٹوکتے ہیں یا زیادہ سوالات پوچھنے سے منع کرتے ہیں تو ان کی تخلیقی صلاحیت کی روشنی ماند پڑ جاتی ہے۔اس دوران اسکول کے منیجر دیوی دیال شرما نے بھی مختصر خطاب کیا۔پروگرام میں اسکول کا جملہ اسٹاف موجود تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں