تازہ ترین

بدھ، 4 مارچ، 2020

سماجی تنظیم اتر پردیش جن کلیان منچ کارکنان نے ایس ڈی ایم کو دیا میمو رنڈم

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز4مارچ2020)سماجی تنظیم اتر پردیش جن کلیان منچ کے کارکنان نے منچ کے ریاستی صدر چودھری اومپال سنگھ کی قیادت میں ایس ڈی ایم دفتر پہنچ کر نعرے بازی کرتے ہوئے ایس ڈی ایم راکیش کمار کے توصط سے ایک میمورنڈم وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ارسال کیا۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے تعمیر کے لئے نقشہ پاس کرانے کی فیس 100روپے میٹر سے بڑھا کر 700روپے کر دی ہے

 جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ساتھ ہی فی بجلی یونٹ کے دام میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے بجلی صارفین کو بہت زیادہ بجلی کا بل ادا کرنا پڑ رہا ہے،اتنا ہی نہیں کسانوں کو انکی فصلوں کی واجب قیمت بھی نہیں مل پا رہی ہ۔۔میمورنڈم میں گنے کا ریٹ 500روپے کنتل کئے جانے اور بڑھائی گئی نقشہ کی فیس اور بجلی کی شرح کو کم کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔میمورنڈم دینے والوں میں ڈاکٹر بی پی سنگھ،واجد ملک،واجد کسار،شرافت،گلشن پنڈیر،سشیل،راجپال سنگھ،وجے بجاج،محسن اور اجے جاٹو وغیرہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad