دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز4مارچ2020)دیوبند تحصیل کے گاؤں راموپور میں گاؤں پردھان رنویر سنگھ کی رہائش گاہ پر سی اے اے کی حمایت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بی جے پی حکومت کو بدنام کرنے کے لئے نئی نئی سازشیں کر ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں۔میٹنگ میں بی جے پی لیڈر پنکج تیاگی نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے مضبوط ارادے اور عذم کی وجہ سے ہی آرٹیکل 370کشمیر سے ہٹ پایا اور پڑوسی ممالک پاکستان،افغانستان اور بنگلہ دیش میں مذہبی تشدد کے شکار اقلیتی طبقہ کو شہریت دینے کے لئے سی اے اے لایا گیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کو شہریت نہیں دی جاتی شہریت قانون میں ترمیم کرکے مودی حکومت نے بہت بڑا کام کیا ہے اسلئے اپوزیشن پارٹیوں کو منفی سیاست کو چھوڑ کر قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اس موضوع کو قومی مفاد کی نظر سے دیکھنا چاہے۔اس دوران کلدیپ سنگھ،امیت تیاگی،سونت کشیپ،تیج پال سنگھ پنڈیر،انل تیاگی،منوج تیاگی،مہیش پال،کرم سنگھ،نیٹو،ڈاکٹر گورو،سشیل،للت،امیت کمار،شرون اور ڈاکٹر منیش شرما وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں