دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز18مارچ2020)شہر کے محلہ کائستھ واڑہ میں بی جے پی خواتین ونگ کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے شہر کے لوگوں کو بےدار کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔منعقدہ میٹنگ میں بی جے پی دیہات منڈل کی صدر ریکھا شرما نے کہا کہ کورونا وائرس بہت تیزی کے ساتھ ملک میں پھیل رہا ہے جس سے بچاؤ کے لئے لوگوں کا بے دار ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام کھانسی،بخار والے مریضوں کا اسپتال میں تانتا لگا ہوا ہے،لوگوں کو خوف ہے کہ کہیں انہیں کورونا واؤرس تو نہیں ہو گیا ہے،ایسی حالت سے بچنے کے لئے کورونا وائرس کے مرض اور سبھی عام کھانسی،زکام جیسے مرض میں فرق سمجھنا بے حد ضروری ہو جاتا ہے۔اس لئے انہوں نے ایک ٹیم بناکر شہر کی عوام کو بے دار کرنے کا فیصلہ لیا ہے تاکہ لوگ بلا وجہ پریشان نہ ہوں۔میٹنگ میں سویتا، سمن، پشپا، منیش، شمشیدہ، خوشنصیب، پوترا، رجنی، شنو، شبھلیش، سمترا اور سمیتا وغیرہ موجود تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں