تازہ ترین

پیر، 2 مارچ، 2020

خانقاہ رشیدیہ مین پوری میں خواجہ صاحب کی چھٹی کی فاتحہ کا اہتمام

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 2مارچ2020)مین پوری کی معروف روحانی درس گاہ خانقاہ رشیدیہ آگرہ روڈ مین پوری پر آج اپنی سابقہ شاندار روایات کے مطابق خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمت اللہ علیہ کی فاتحہ کا اہتمام کیا گیا ،
جس میں شہر کے سینکڑوں لوگوں نے شر کت کی اور اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا ،خانقاہ رشیدیہ کے سجادہ نشین عبد ارحمان خان عرف ببلو میاں نے حاضرین کے لئے لنگر کا اہتمام کیا ،اس موقعہ پر سجادہ نشین نے بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے کی تائید کی،انہو نے کہا کہ اللہ والوں کے بتائے ہو ئے راستہ پر چل کر ہی انسان اللہ کا قرب حاصل کر سکتا ہے ،اور تمام انسانوں کی بھالائی کا راز بھی اللہ کی خوشنودی میں مضمر ہے ،اللہ والوں کے ذریعہ ہی یہ دنیاں قاےم ہے ،انہونے کہا کہ خانقاہ رشیدیہ میں ہر سال خواجہ صاحب کی چھٹی کے نام سے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جاتا ہے ،جس میں متوسلین ،معتقدین، دور دراز سے آکر اس مبروک کام (فاتحہ) میں کثیر تعداد مین شر کت کر تے ہیں۔

ببلو میاں نے کہا کہ خواجہ صاحب کا عرس اجمیر شریف میں شروع ہو چکا ہے ،اس کے بعد مین پوری کی خانقاہ رشیدیہ میں آپ کے قل کا اہتمام کیا جاتاہے ،جس میں بیرونی ضلع کے بھی لوگ کثیر تعداد میں شر کت کرتے ہیں ،انہو نے کہا کہ بہت جلد عرس کی تاریخوں کا اعلان کیا جائےگا ۔ ثاقب چشتی نے کہا کہ خواجہ صاحب کا حقیقی نام خواجہ معین الدین چشتی ہے ،مگر لوگ ان کو غریب نواز کے نام سے یاد کرتے ہیں ، ساقاب چشتی نے مزید کہا کہ خواجہ صاحب بلا کسی امتیاز کے سبھی کی مدد کیا کرتے تھے ،خصوصاً غریب لوگوں کی مزاج پرسی کیا کرتے تھے ،اسی وجہ سے خواجہ صاحب غریب نواز کے نام سے مشہور ہوئے ،اور ویسے بھی بزرگوں کا نام ادب سے ہی لینا چاہئے ،انہو نے کہا کہ اللہ والوں کی نسبت بڑی مدد گار ہو تی ہے ،ہم سب کو اللہ والوں کی قدر کرنا چاہئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad