تازہ ترین

پیر، 2 مارچ، 2020

سیکولر فرنٹ کے زیر اہتمام ہولی ملن دھوم دھام سے منایا گیا

ایسے پروگرام وقت کی اہم ضرورت۔مقررین
مظفر نگر،شاہد حسینی(یواین اے نیوز 2مارچ2020)سیکولر فرنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سابقہ روایت کے مطابق پھولوں کی ہولی،ہولی ملن اس سال بھی بڑے ہی دھوم دھام سے منایا اور ملک کے اتحاد امن و امان کے لئے دعا کی گئی بتادیں کہ مظفر نگر شہر کی گوشالہ میں اس سال بھی آپسی بھائی چارہ کے رنگ پھولوں کی ہولی کے ساتھ منایا گیا پروگرام میں مختلف مذہب اور کئی سوسائٹیوں کے ذ مہ دران کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

 اور اس شاندار پروگرام کے منعقد کرنے پر سیکیولر فرنٹ کو اور اس کے ذ مہ دران کو مبارکباد پیش کی اسی کے ساتھ ساتھ ایسے پروگراموں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا پروگرام کی صدارت مہاراج گووند بھوشن گوریا مٹھ نے کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے راکیش ٹکیٹ نے شرکت کی پروگرام کی نظامت گوہر صدیقی نے کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad