تازہ ترین

منگل، 22 اپریل، 2025

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے زیر نگرانی پڑھنے والا نٹ بچہ نمایاں نمبروں سے پاس

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے زیر نگرانی پڑھنے والا نٹ بچہ نمایاں نمبروں سے پاس


نٹ برادری سمیت دیگر پسماندہ مسلمانوں کی تعلیم و تربیت وقت کی اہم ضرورت:الفلاح فاؤنڈیشن 
اعظم گڑھ، 22 اپریل (نامہ نگار) خون عطیہ کی معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کا نٹ سمیت پسماندہ برادری پر تعلیم کے میدان کام بھی سست رفتاری سے جاری ہے۔ تنظیم کے ذریعہ فی الوقت ایک نٹ مسلم بچہ الفاروق پبلک اسکول مہذب پور میں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ امسال اس نے نمایاں نمبروں سے پاس کرکے الفلاح فاؤنڈیشن کے لوگوں کے اندر ایک حوصلہ پیدا کیا ہے۔ اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے ترجمان معراج خان اہرولہ نے بتایا کہ الفلاح فاؤنڈیشن گزشتہ کئ برس سے نٹ برادری کی تعلیم و تربیت پر کام کررہی ہے۔اسی کڑی میں پہلے ایک بچہ جیش کا تنظیم کے ذریعہ الفاروق اسکول میں داخلہ کرایا گیا، لیکن اس نے پڑھائی چھوڑ دی اب نسیم نامی بچے نے لگاتار اسکول جاکر اور بہترین رزلٹ کے ذریعہ ہم سب کی تحریک کو تقویت پہنچانے کی کوشش کی ہے۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن مبارک پور یونٹ کے یاسر نواز نے مسلمانوں سے اپیل کی ہیکہ نسیم کی طرح دیگر نٹ اور دیگر غریب بچوں کو بھی لوگ  گود لیکر پڑھائیں۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے یاسرپٹھان، اسمعیل شیخ، معاذ سنجری،انظر مفید، افضل انصاری،محمد ابوذر،ابو شحمہ ماہلی، عامر آعظمی،عابد نظامی، مولانا ابوالعاص سمیت الفلاح فاؤنڈیشن کے دیگر معزز افراد نے نسیم کو مبارک باد پیش کی ہے اور بچے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، اور سب لوگوں نے الفاروق پبلک اسکول اور اسکول کے مینیجر ڈاکٹر ذیشان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad