تازہ ترین

پیر، 2 مارچ، 2020

اساتذہ کو طلباء کے روشن مستقبل کےلئے ہر ممکن کو شش کرنا چاہئے :ڈی ایم

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 2مارچ2020)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے پرائمری اسکول کھرپری کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے، موجود اساتذہ سے طلبہ کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ،اور اپنے منصبی فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے طلباء کے ساتھ اچھے برتاؤ اور بہتر تعلیم دینے کے لئے کہا۔ استاد طلباء کے روشن مستقبل کے تخلیق کار ہےں، یہی طلباء آپ کے بتائے ہوئے طریقہ کار پر عمل کریں گے۔انہی طلباء کو اس دیش کا مستقبل سنوارنا ہے ۔سماج اور معاشرے کو سنوار نے کی ذمہ داری بھی انہی کی کندھوں پر آنا ہے ۔انہوں نے اساتذہ کو کہا کہ آپ کے ذریعہ کی گئی سخت محنت کی وجہ سے کونسل اسکولوں کی تعلیمی سطح میں بہتری آئے گی اور کونسل کے اسکولوں پر لوگوں کا اعتماد بڑھے گا، آپ کے پڑھائے ہوئے بچے بھی کانونٹ اسکول کے بچوں کا مقابلہ کرسکیں گے۔

شری سنگھ نے معائنہ کے دوران اسکول کے کمرے اورباورچی خانے میں ٹائلوں کی عدم موجودگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، اور کہا کہ اسکول کے 03 کلاس روم میں ٹائلیں لگانے کے لئے، سی سی روڈ اسکول گیٹ سے باؤنڈری وال تک تقریبا 100 میٹر تک کام ہونا ہے۔ مذکورہ بالا کام فوری طور پر تیار ہونا چاہئے ۔اور کسی بھی مرحلے تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں میں بنیادی سہولیات میسر ہوں، تمام اسکول صاف ستھرے ہونا چاہئے ، انہو نے کلاس 01 کے طالب علم راج کمار سے8 کی جدول (پہاڑا)سنا ۔ انگریزی کی حروف تہجی سنی، اسکول میں تعلیمی سطح بہتر پائی، اچھی لگی، انہو نے طالب علم راجکمار کو پھول دے کر اس کی حوصلہ افزائی کی۔ آنگن واڑی مرکز کی چھوٹی بچی سیتا کو بھی ABCD اور دس تک کی گنتی یاد تھی،معائنہ کے دوران چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ناگیندر شرما، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اے کے۔ پانڈے وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad