تازہ ترین

جمعرات، 12 مارچ، 2020

جون پور :نصف درجن شرابیوں کو لیکر جارہی بس نے جوڑے کو کچلا ،موقع موت

جونپور(یو این اے نیوز 12مارچ 2020)جلالپور تھانہ حلقہ کے نوادہ گاؤں کے قریب جون پور وارانسی شاہراہ پر منگل کے روز ہولی کے دوران نصف درجن شرابیوں کو لیکر شاہراہ پر جارہی تیز رفتار بس نے پیدل گھر جارہے جوڑ ے کو کچل دیا ۔جس کے سبب دونوں کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہوگئی ،حادثہ کے بعد ڈرائیور بس کو لیکر فرار ہو گیا ۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا بتاتے ہیں کہ مجگواں گاؤں رہائشی راج کمار 55 اپنی اہلیہ من پتی دیوی 48کے ساتھ عیادت کرنے کے لئے نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے گتون گاؤں گئے ہوئے تھے۔
تصوراتی فوٹو

ہولی کے روز دونوں کسی پرائیویٹ بس سے جلال پور بازار میں اترے اور مسافر گاڑی کا انتظار کرنے لگے۔لیکن کافی دیر تک کوئی سواری نہیں ملنے پر دونوں پیدل ہی گھر جانے لگے ۔ادھر نصف درجن شرابیوں کے ساتھ بس ڈرائیور تیز رفتار سے شاہراہ پر جارہا تھا  کہ بے قابو ہوکر بس نے دونوں کو کچل دیا اور موقع سے فرار ہوگئے حادثہ میں گھر جارہے جوڑے کی موقع ہی پر موت ہوگی ۔مقامی لوگوں کی اطلاع  پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر معاملے کی تفتیش میں مصروف ہوگئ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad