تازہ ترین

بدھ، 4 مارچ، 2020

جامعہ قاسمیہ دارالتعلیم والصنعہ میں سالانہ جلسہ دستار بندی کا انعقاد

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز4مارچ2020)قاسم پورہ روڑ پر واقع دیوبند کے معروف و مشہور دینی ادارہ جامعہ قاسمیعہ دارالتعلیم والصنعہ میں سالانہ جلسئہ دستار بندی کا انعقاد عمل میں آیا، جس کا آغازقاری صلاح الدین کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت نبی ادارہ کے ہی ایک طالب علم نے پیش کی۔پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ بزرگ عالم دین مفتی محمد عمران،جامعہ امام محمد انور شاہ کے استاذ مولانا صغیر احمد پرتاپگڑھی اور مبلغ دارالعلوم دیوبندمولانا محمد عرفان مظفر نگری نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت مفتی محمد عمران نے کی جب کہ نظامت کے فرائض مفتی منور حسین نے انجام دئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عرفان مظفر نگری نے کہا کہ سچائی، ایمانداری،خیر خواہی جس شخص کے اندر یہ تینوں صلاحیت پیدا ہوگئی یا کم از کم تینوں میں سے کوئی ایک صلاحیت بھی ہو گئی تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی ترقی کو نہیں روک سکتی.انہوں نے مزید کہا کہ اسلام جس نے تعلیم حاصل کرنے کو سبھی مسلمانوں کے اوپر فرض قرار دیا ہے۔

 لیکن افسوس کہ موجودہ دور میں بھی ہم مسلمان علم کے حصول میں کافی پیچھے ہیں ضرورت ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اسلامی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم سے آراستہ کریں تبھی ہم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں اور ان سے آنکھ میں آنکھ ڈالکر بات کرسکتے ہیں۔انہوںنے زور دیکر کہا کہ جن مشکلات اور پریشانیوں کا ہم اور آپ سامنہ کررہے ہیںان دقتون سے اپنی آنے والی نسلوں کو بچائیں اور اپنے بچوںکا اسکول یا مدرسہ داخلہ میںضرور کرائیں۔مولانا صغیر احمد پرتاپگڑھی نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو رب کریم نے اپنے کلام کی حفاظت کیلئے منتخب فرمایاہے آپ پوری زندگی اسکا ادب واحترام کریں تاکہ کل قیامت کے دن سرخ روئی نصیب ہو۔انہوں نے کہا کہ جامعہ قاسمیعہ کے ذمہ داران قابل مبارک باد ہیں کہ ایسے نا مناسب حالات میں آپ کی ہر طرح کہ سہولیات قیام وطعام اور دیگر ضروریات کا انتظام کررہے ہیں اور ملک و قوم کو ایک بہترین شہری بناکر دے رہے ہیں، میں ذاتی طور سے مدرسہ کے ہر شعبہ سے مطمئن ہوں اور دلو جان سے دعاگو بھی ہوں کہ اللہ اس ادارہ کو مزید ترقی عطا ء فرمائے۔اپنے صدارتی خطاب میں بزرگ عالم دین مفتی محمد عمران نے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا آپ اپنے وقت کی قدر کریں اور حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں۔

 آپ زیور تعلیم سے آراستہ ہیں ملک اور قوم وملت کو آپ کی ضرورت ہے قابل مبارک باد ہیں آپ کے والدین اور جامعہ کے ذمہ دار جنہوںنے آپ کو اس لائق بنایا اور آپکی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا۔ادارہ کے مہتمم مولانا ابراہیم قاسمی نے کہا کہ مدرسہ کے بانی اول اور معلم اول اللہ رب العزت ہیں اور پہلے طالب علم حضرت آدم ہیں، انہوں نے کہا کہ مدارس اسلامیہ میں مفت انتظام غریب و نادار اور مستحق طلبہ و طالبات کے لیے ہوتا ہے، اس رعایتی گوشے سے اصحاب ثروت بھی خوب فائدہ اٹھاتے ہیں انہیں یہ احساس نہیں ہوتا کہ ہمارے بچے زکوات و صدقات کا مال کھا کر غریبوں کی حق تلفی کر رہے ہیں۔ بچے اپنے گھروں میں جتنا کھاتے ہیں اگروالدین اتنا خرچ مدرسے کو دے دیں تو اس سے مدارس کا نظام بہت بہتر ہوگاا اور ادارہ ترقی کریگا، غریب بچوں کو بہتر سہولت ملے گی۔آخیر میں جمعیتہ علماء ہند دیوبندکے سکیٹری قاری محمد سلیم،مفتی امجد،قاری ابودردہ،قاری سیف الاسلام،مفتی عمران، مولانا عرفان، مفتی منور حسین،مولانا محمد ابراہیم قاسمی کے بدست 4 حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میںآئی۔اس دوران انجمن کے صدر محمد انوار نے سالانہ رپوٹ پیش کی۔ساتھ ہی طلباء عزیز کوقیمتی کتابوں،قرآن کریم اور نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔ مولانا صغیر احمدپرتاپ گڑھی کی رقت آمیز دعاء پر جلسہ اختتام پزیر ہوا۔ مہتمم ادارہ مولانا محمد ابراہیم قاسمی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام میں شریک تمام طلباء کوتشجیعی انعام سے نوازا۔اجلاس میںقاری غیاث الدین،محمد اسرافیل، محمد طالب، محمد عارف،محمد ثاقب، محمد انور گوڈ،محمد اشرف، محمد ارسلان اور محمد مظہر خصوصی طور پر موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad